جمائما خان کو اپنی فلم کیلئے کس پاکستانی کی تلاش ہے؟

وزیراعظم کی سابق اہلیہ اور برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کو اپنی نئی فلم کیلئے لندن میں مقیم پاکستانی ٹیلر کی تلاش ہے۔

جمائما خان بھارتی پروڈیوسر اور ڈائریکٹر شیکھر کپور کے ساتھ ملکر ایک رومانٹک اور کامیڈی فلم بنارہی ہیں جس کے لئے انہیں ایک ایسے شخص کی تلاش ہے جو ٹیلرنگ کا کام جانتا ہو اور اسکا تعلق لندن سے ہو۔

جمائما نے آسامی خالی کا ایک نوٹس اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا، جس کے مطابق انہیں ایک برطانوی پاکستانی کے بارے میں بتایا, لکھا کہ ’فیچر فلم کیلئے جدید فیشن کے ملبوسات بنانے کیلئے ایک لندن میں مقیم برطانوی پاکستانی ٹیلر چاہیے ۔

جمائما نے بتایا کہ اس کے پاس سلائی اور کمپیوٹر کی مہارت اور ڈرائیور کا لائسنس ہونا ضروری ہے۔

اپنے ٹوئٹ کے آخر میں انہوں نے مزید معلومات اور نوکری کے متلاشی لوگوں کیلئے سی وی ارسال کرنے کیلئے ای میل آئی ڈی بھی شیئر کی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان نئی فلم بنانے جا رہی ہیں.

رپورٹ کے مطابق یہ فلم رومانس اور مزاح سے بھرپور ہو گی. اس فلم کی رائٹر اور پروڈیوسر جمائمہ خان ہیں اور وہ اپنے پروڈکشن ہاوس کے بینر تلے اسے بنائیں گی

ایک رپورٹ کے مطابق فلم بے بی ڈرائیور کی اداکارہ للی جیمز، اسٹار ٹریک: ڈسکوری کے اداکار شہزاد لطیف اور بیوٹی اینڈ دی بیسٹ کی اداکارہ ایما تھامسن ایک نئی رومینٹک کامیڈی فلم میں ساتھ کام کرنے جارہے ہیں۔

The post جمائما خان کو اپنی فلم کیلئے کس پاکستانی کی تلاش ہے؟ appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: