جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کا حملہ، 4 جوان شہید

جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کا حملہ، 4 جوان شہید

جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پرحملہ کردیا، حملے میں پاک فوج کے چار جوان شہید ہوگئے۔

سیکیورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسزکے چار شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں لانس نائیک عمران علی، سپاہی عاطف جہانگیر، عزیز اور انیس الرحمان شامل ہیں،آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے۔

صدرعارف علوی ،چیئرمین سینیٹ اسپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگررہنماؤں نے دہشت گردوں کی حملےکی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بزدلانہ حملے قرار دیا ہے۔

اس سے قبل چار فروری کو سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر آپریشن کیا تھا، دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد مارے گئے تھے، آپریشن میں نائب صوبیدار امین اللہ اور سپاہی شیر زمین شہید جبکہ چار جوان زخمی ہوگئے تھے۔

The post جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کا حملہ، 4 جوان شہید appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: