
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں اضافہ ہورہا ہے جس کے بعد جولائی سے نومبر تک لارج اسکیل مینوفیکچرنگ 7.4فیصد تک پہنچ گئی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں اسدعمرکا کہنا تھا کہ صنعتی پیدوار اور لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کیلئے بہترین خبر ہے، صرف نومبر 2020 کے مہینے میں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ نومبر 2019 کے مقابلے میں 14.5 فیصد زیادہ ہے جس سے معیشت کی بحالی نے بھی رفتار پکڑ لی ہے۔
Excellent news of large scale manufacturing (LSM) growth numbers for november. Jul to nov LSM growth is now 7.4% and the month of November growth is 14.5% vs Nov 2019. Industrial growth is clearly accelerating
— Asad Umar (@Asad_Umar) January 12, 2021
واضح رہے کہ اس سے قبل اسد عمرجولائی سے اکتوبر کے مہینوں میں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ سے متعلق اعدادو شمار بتائے تھے جس میں ان کا کہنا تھا کہ جولائی سے اکتوبر تک لاج اسکیل مینوفیکچرنگ5.64 فیصد تک پہنچ گئی ہیں۔
The post جولائی سے نومبر تک لارج اسکیل مینوفیکچرنگ 7.4فیصد تک بڑھ گئی، اسد عمر appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.