جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری، بلاول اور زرداری کو بھی شرکت کی دعوت

جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری، بلاول اور زرداری کو بھی شرکت کی دعوت

پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور ان کے والد اور سابق صدر آصف زرداری کو نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت مل گئی۔ نومنتخب امریکی صدر کی تقریب حلف برداری رواں ماہ 20 تاریخ کو ہوگی۔

20 جنوری کو حلف اٹھانے والے جو بائیڈن کیلئے منعقد کی گئی اس تقریب میں دنیا بھر کی معروف شخصیات کو دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔ اسی لیے پاکستان میں بھی بلاول اور ان کے والد کو امریکہ آنے اور جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

پیپلزپارٹی کے اہم رکن کا کہنا ہے کہ دعوت نامہ ضرور موصول ہوا ہے مگر تاحال ان کی جانب سے جانے یا نہ جانے کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ 6 جنوری کو امریکہ میں کیپٹل ہل پر ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے کیے گئے حملے نے امریکی تاریخ کو ہلا کر رکھ دیا ہے جس کے بعد کانگریس کی جانب سے جوبائیڈن کی فتح کی باقاعدہ تصدیق کی گئی اور اس کے بعد وائٹ ہاؤس سے بھی بیان جاری کیا گیا جس میں 20 جنوری کو اقتدار کی پرسکون منتقلی کے حوالے سے یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس تقریب حلف برداری کے حوالے سے ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ وہ اس میں شرکت نہیں کریں گے اگر ایسا ہوتا ہے تو کئی دہائیوں پر مشتمل امریکی تاریخ میں یہ پہلی بار ہو گا کہ کوئی پرانا امریکی صدر نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں شریک نہ ہو۔

The post جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری، بلاول اور زرداری کو بھی شرکت کی دعوت appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: