جہانگیر ترین اور ان کے کاروبار سے متعلق جاسوسی کیسے کی گئی؟جہانگیر ترین اور عمران خان کیخلاف غلطی فہمی کس نے پیدا کی، حیرت انگیز انکشاف

اسلام آباد/لاہور (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ شوگر انکوائری سے پہلے حکومت کے دو تحقیقاتی یونٹس نے جہانگیر خان ترین ، ان کے خاندان اور کاروبار کے بارے میں جاسوسی کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق جہانگیر ترین کے قریبی ذرائع نے بتایاکہ وزیراعظم عمران خان کے اردگرد ایسے لوگ ہیں جنہوں نے عمران خاناور پی ٹی آئی کے سابق جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین کے درمیان غلط فہمی پید اکرنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے معاملات خراب ہوئے۔معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے

رابطہ کرنے پر حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے بعد نامزد افراد سپریم کورٹ گئے لیکن وہاں اپنا کیس ثابت نہ کر سکے۔انہوں نے کہا کہ انکوائری کمیشن اپناکام جاری رکھے گا۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: