جہانگیر ترین سے معذرت خواہ ہوں۔۔۔۔،پرویز خٹک

جہانگیر ترین سے معذرت خواہ ہوں۔۔۔۔،پرویز خٹک

جہانگیر ترین سے معذرت خواہ ہوں۔۔۔۔،پرویز خٹک

وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کا پشاور میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں جہانگیر ترین سے معذرت خواہ ہوں ان سے متعلق میں کہنا کچھ اور چاہ رہا تھا اور منہ سے کچھ اور نکل گیا ہے، اصل میں میں یہ کہنا چاہتا تھا کہ عمران خان مجھ سمیت کرپشن پر کسی کو نہیں چھوڑتا۔

پرویز خٹک کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ اپوزیشن کو جلسوں سے کسی نے بھی نہیں روکا وہ جہاں چاہیں جلسہ کر سکتے ہیں ہم لوگوں نے بھی بہت جلسے کیے ہیں، جلسوں کے لئے اگر اپوزیشن کو این او سی یا اجازت نامے کی ضرورت ہوگی تو وہ حکومت دے گی، جلسے کی اجازت ہوگی تو سب کو ہوگی یا پھر کسی کو بھی اجازت نہیں ہوگی۔

وفاقی وزیر کا کرونا وائرس کی موجو دہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کرونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا، لیکن کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، عوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے خود کو اور دوسروں کو محفوظ رکھیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رشکئی اکنامک زون کا 21 نومبر کو افتتاح ہوگا، رشکئی اکنامک زون کے افتتاح کے ساتھ جہاں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا وہی نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے، یہ پہلی حکومت ہے جو خیبر پختونخوا کو بڑے منصوبے دے رہی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ ہمسایہ ملک افغانستان کے ساتھ تجارت کو مزید فروغ دینے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، براستہ افغانستان پاکستان کو وسط ایشیا ئی ممالک تک رسائی حاصل ہوگی، انہوں نے کہا کہ 13 نومبر کو پشاور میں سی پیک کانفرنس کریں گے۔

The post جہانگیر ترین سے معذرت خواہ ہوں۔۔۔۔،پرویز خٹک appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: