جہانگیر ترین کو 7ماہ بعد عمران خان نہیں بلکہ کس کے کہنے پر واپس بلایا گیا؟ سینئر صحافی نے بڑا دعویٰ کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار عمران یعقوب خان کا کہنا ہےکہ جہانگیر ترین کو بلایا گیا ہے ، لیکن بلانے والے عمران خان نہیں بلکہ کچھ اور لوگوں ہیں۔



سینئر صحافی و تجزیہ کار عمران یعقوب خان نے جی این این کے پروگرام ” ویو پوائنٹ ” میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ بات سو فیصد درست ہے کہ جہانگیر ترین کو بلایا گیا ہے، لیکن میں تھوڑی سے تصیح کردوں کہ وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے نہیں بلایا گیا۔



سینئر صحافی و تجزیہ کار عمران یعقوب خان کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کو کچھ اور لوگوں نے واپس بلایا ہے اور چیزیں مینیج کرنے کیلئے بلایا گیا ہے۔ جہانگیر ترین کچھ اور لوگوں کے کہنے پر نہ صرف چیزیں مینیج کریں گے بلکہ اگلے دو تین ہفتوں میں آپ کو فل فارم میں نظر آئیں گے۔




%d bloggers like this: