جیل میں بیٹھے شہباز شریف نے مریم نواز کیلئے کیا چیز بھیج دی ؟ مریم نواز نے خود بتا دیا

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف اورپنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے اپنے سکیورٹی گارڈز اور گاڑیاں مریم نواز کے لئے بھجوا دیں۔یہ بات مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتائی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں جیل میں بھی میری فکر ہے۔ انشا اللہ آپ بہت جلد ہمارے ساتھ ہوں گے۔جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر کا جوتا ٹوٹ گیا۔ کیپٹن (ر) محمد صفدر ریلی کے آغاز پر مریم نواز کی گاڑی چلا رہے تھے لیکن بعد ازاں وہ

راستے کو کلیئر کرانے کے لئے گاڑی سے نیچے اتر گئے اور گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ پیدل چلتے رہے، اسی دوران ان کا جوتا بھی ٹوٹ گیا۔‎

Leave a Reply

%d bloggers like this: