جیل میں قید مجرم کی جانب سے سابقہ بیوی کو واٹس ایپ کے زریعے قتل کی دھمکیاں

جیل میں قید مجرم کی جانب سے سابقہ بیوی کو واٹس ایپ کے زریعے قتل کی دھمکیاں

جیل میں قید مجرم کی جانب سے سابقہ بیوی کو واٹس ایپ کے زریعے قتل کی دھمکیاں

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کی سینٹرل جیل میں قتل کیس میں عمر قید کی سزا پانے والا مجرم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے درد سر بن گیا اور اور جیل میں قید ہونے کے باوجود سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی سابقہ بیوی کو ہراساں کرنے لگا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں سینٹرل جیل میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے مجرم نعیم شیخ کی سابقہ اہلیہ اسماء مشتاق کی جانب سے دائر کی گئی تحفظ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

جس میں اسماء مشتاق کے وکیل نے اپنے موقف میں کہا کہ میری مؤکلہ کا سابقہ شوہر عمر شیخ جیل میں قید ہونے کے باوجود سوشل میڈیا کی ایپ واٹس ایپ کے ذریعے اس کو ہراساں کرتے ہوئے قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے جبکہ میری موکل نے 2017 میں نعیم شیخ سے خلع لی تھی۔

مجرم عمر شیخ کی اہلیہ کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ میری موکلہ کے خلع کی ڈگری لینے کے بعد عمر شیخ کی جانب سے میری موکلہ اسماء مشتاق پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں اس کے ماموں ہلاک اور وہ شدید زخمی ہوگئی تھیں، جس میں 2019 میں ٹرائل کورٹ نے مجرم نعیم شیخ کو 2 مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

درخواست گزار نے اپنی درخواست میں یہ بھی بتایا کہ مجرم عمر شیخ 2019 سے مسلسل جیل سے باہر آتا جاتا رہتا ہے اور تب سے ہی وہ مجھے واٹس ایپ کے ذریعے قتل کرنے کی دھمکیاں بھی دے رہا ہے، اور وہ مجھے سینٹرل جیل سے باہر آنے جانے کی تصاویر بھی بھیجتا رہتا ہے جو میرے پاس بطور ثبوت موجود ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے درخواست گزار  کی درخواست پر پولیس کو خاتون کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست پر مزید سماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی اور درخواست گزار کو ہراسمنٹ سے متعلق نئی درخواست داخل کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

The post جیل میں قید مجرم کی جانب سے سابقہ بیوی کو واٹس ایپ کے زریعے قتل کی دھمکیاں appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: