حافظ حسین کو نواز شریف کے خلاف بولنا مہنگا پڑ گیا،پارٹی ترجمان کے عہدے سے فارغ

حافظ حسین کو نواز شریف کے خلاف بولنا مہنگا پڑ گیا،پارٹی ترجمان کے عہدے سے فارغ

حافظ حسین کو نواز شریف کے خلاف بولنا مہنگا پڑ گیا،پارٹی ترجمان کے عہدے سے فارغ

نواز شریف کے بیانیے کی نفی کرنے پر جے یو آئی ف کی جانب سے  حافظ حسین احمد کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔ جے یو آئی (ف) کی شوریٰ نے حافظ حسین احمد کی جگہ اسلم غوری کو قائم مقام ترجمان مقرر کر دیا، مذکورہ معاملے کی انکوائری مولانا عبدالقیوم کی سربراہی میں کی جائے گی۔

خیال رہے کہ حافظ حسین احمد نے نواز شریف کے کوئٹہ میں جلسے سے خطاب میں دئیے گئے بیان سے اختلاف کیا تھا، جس پر جے یو آئی (ف) نے حافظ حسین کے بیان کو ذاتی قرار دے کر ان کے بیان سے لا تعلقی کا اظہار کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حسین احمد نے ایاز صادق کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے نوازشریف کو آستین کا سانپ قرار دے دیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ ذمہ دار ان لوگوں کو بھی ٹھہراتا ہوں، جو اس قسم کے لوگوں کولاکر مسلط کرتے ہیں۔

جے یو آئی ف کے رہنما کا کہنا تھا کہ  ملک ہے تو ہم ہیں، ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے، لیکن نواز شریف کی جانب سے اداروں کو تنقید کا نشانہ بنا کر حد پار کی جا رہی ہے، جو قابل قبول عمل نہیں ہے۔

The post حافظ حسین کو نواز شریف کے خلاف بولنا مہنگا پڑ گیا،پارٹی ترجمان کے عہدے سے فارغ appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: