حسن نثار کی ریما عمر کیساتھ بدتمیزی، فوزیہ یزدانی کا جواب

کل جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں ریما عمر کی ساتھ ایک دفع پھر انہوں نے بدتہذیبی کا مظاہرہ کیا۔ اس سے پہلے انہوں نے پروگرام کی میزبان کی بھی نقلیں اتاریں۔ ”یہ کیا سوال ہے استعفے دیں گے یا نہیں دیں گے؟ کیسا سوال ہے یہ؟ چلو آگے چلو” (پلیز پورا کلپ دیکھیں)۔

پھر وہ مسلسل ریما کے جواب پر چوٹ کرتے رہے اور نقلیں اتارتے رہے۔ ریما کا تمیزدارانہ پش بیک بھی کارگر نہ ہوا اور آواز اور بدتمیزی اونچی ہوتی گئی۔ نہ اینکر نے روکا، نہ مائیک بند ہوا نہ بریک ہوئی۔ نہ منیب فاروق اور رسول بخش صاحب کی زبان سے ایک لفظ نکلا کہ حسن صاحب تمیز کیجیے۔ اور نہ ہی پیمرا کبھی بھی ایسی کسی بات کا نوٹس لے گا کیونکہ وہ تو ویٹ کریم کے اشتہار پر متوجہ ہے۔

%d bloggers like this: