حکومتی ناقد حبیب اکرم کی پولیسنگ کے حوالے سے منعقدہ پروگرام کی تعریف

حکومتی ناقد حبیب اکرم کی پولیسنگ کے حوالے سے منعقدہ پروگرام کی تعریف

حکومتی ناقد حبیب اکرم کی پولیسنگ کے حوالے سے منعقدہ پروگرام کی تعریف

شہریوں اور پولیس کے درمیان اعتماد سازی اور عوام دوست پولیسنگ کے حوالے سے منعقدہ پروگرام کو سینئر اینکر حبیب اکرم نے خوش آئند قرار دیا۔

حبیب اکرم نے کہا کہ شہریوں اور پولیس کے درمیان آج کی جو سرگرمی ہے، اس سے شہریوں اور پولیس کے درمیان تعاون کی فضا پیدا ہوگی،اس کی جتنی داد دی جائے کم ہے، پولیس اپنا فوکس تبدیل کرنا چاہ رہی ہے، عوام کے ساتھ باہمی سمجھ بوجھ کی پالیسی چاہتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آئی جی پولیس اور دیگر پولیس اہلکاروں نے جس طرح کہا کہ یہ چاہتے کہ وہ جرائم کی روک تھام کا کام  کریں، اس کا سدباب کریں، ساتھ ساتھ عوام کے ساتھ اپنا برتاؤ بہتر کریں، اور لوگوں کو یہ احساس دلائیں کہ ہم یہاں آپ کی مدد کیلئے ہیں۔

اینکر پرسن حبیب اکرم نے کہا کہ یہ اتنا بڑا شفٹ ہے پالیسی کا کہ اس میں وقت لگے گا لیکن ہوجائے گا، ابھی شروع ہوا ہے دیکھتے ہیں کتنی تیزی سے چلتا ہے اور عام آدمی کو اس کا احساس ہوتا ہے، اسکے لئے پنجاب پولیس بھی قابل تعریف ہے،پنجاب حکومت بھی۔

پنجاب پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ پولیس میں دس ہزار بھرتیاں کررہے ہیں، پولیس کو 650 نئی گاڑیاں فراہم کی ہیں، ڈھائی سال میں 13 صنعتی زون نئے بنانےجا رہے ہیں اور تمام ترقیاتی منصوبوں کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کریں گے۔

The post حکومتی ناقد حبیب اکرم کی پولیسنگ کے حوالے سے منعقدہ پروگرام کی تعریف appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: