حکومت جانے والی ہے ، عوام کی جھولیاں اٹھا کر بدعائیں سال ختم ہونے قبل حکومت کا خاتمہ ، مریم نواز شریف کا بڑا اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے گلگت بلتستان میں جلسے سے خطاب کے دوران کہا ہےپی ٹی آئی کی حکومت دسمبر ختم ہونے سے قبل ہی گھر چلی جائے گی ۔ ان کا کہنا تھا ہم ظالم کے آگے نہیں سر جھکانے والے اور شاید ہی کوئی ایسا ظلم ہوجو نواز شریف پر نہ ڈھایا گیا ہے ہو ۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے گلگت بلتستان میں جلسے سے خطاب کے دوران کاکہا ہے کہ ظالم

حکومت کا وقت ختم ہو چکا ہے رواں سال کے ختم ہونے سے قبل یہ ختم ہو جائے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کی حالت بھوک افلاس کا شکار ہو چکی ہے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی نہیں ، عوام جھولیاں اٹھا کر حکومت کو بدعائیں دے رہی ہے ۔ ڈھٹائی سے کہتے ہیں مہنگائی کی ذمہ دار ن لیگ ہے۔کہتے ہیں مہنگائی ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا ہمارے خلاف پروپیگنڈا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ ایک طرف عوام کا مذاق اڑانے والا اور دوسری طرف عوام کا درد رکھنے والا نوازشریف ہے۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: