حکومت سینیٹ کے الیکشن کے حوالے سے پریشان کیوں نظر آرہی ہے؟

میری ناقص رائے کے مطابق عمران خان اپنا کارڈ رکھتے ہیں جو انہوں نے کھیلنا ہوتا ہے، کپتانی کے دور میں بھی وہ آخر تک لڑتے تھے، یہ بڑی کلئیر بات ہے پی ڈی ایم چاہے کچھ بھی کرلے وہ اس کے اندر نہیں جیت سکتی، حکومت اپنا عرصہ پورا کرےگی، یاسر لطیف ہمدانی

عمران خان پی ڈی ایم کی تحریک کو سنجیدہ نہیں لے رہے کیونکہ ان کی تحریک بھی سیاسی نہیں تھی۔ وہ سمجھتے ہیں کہ میڈیا کو مینج کرنا ہی کافی ہے خان صاحب کو سمجھ نہیں آرہی مگر پی ڈی ایم کا بیانیہ ان کی حکومت اور ان کے حمایتوں کو نقصان پہنچا رہا ہے، تنزیلہ مظہر

ق لیگ کی پنجاب اسمبلی میں 10 سیٹیں ہیں، ق لیگ والے حکومت سے چوہدری وجاہت کا ٹکٹ مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی ہمیں ٹکٹ نہیں دے گی تو ن لیگ اور پی پی پی والے ہمیں ووٹ دینے کیلئے تیار ہیں، مزمل سہروردی

%d bloggers like this: