حکومت نے کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے 15 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی

حکومت نے کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے 15 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی

حکومت پاکستان نے کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے 15 کروڑ ڈالر کی گرانٹ کی منظوری دیدی ہے۔

وزیراعظم کے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کے زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کی ممکنہ ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کیلئے 15 کروڑ ڈالر کی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

کورونا ویکسین کی خریداری کو مرحلہ وار تقسیم کیا گیا ہے ، پہلے مرحلے میں ویکسین صحت کے شعبے سے وابستہ افراد اور 65برس سے زائد کے شہریوں کیلئے خریدی جائے گی۔

اجلاس کے دوران چھ نکاتی ایجنڈا زیر غور آیا، جن میں جی 20 ممالک سے لیے گئے قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کی سمر ی منظور کی گئی، پاکستان اسٹیل ملز میں ملازمین کی کمی کیلئے ٹیکنیکل سپلمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

ای سی سی نے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی مد میں 68 کروڑ33 لاکھ کی منظوری دی جبکہ وزیراعظم خصوصی پیکج کے تحت ٹی وی ای ٹی سیکٹر ڈویلپمنٹ کیلئے 50 کروڑ کی ٹیکنیکل گرانٹ منظور کی گئی۔

The post حکومت نے کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے 15 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: