حکومت کا آرڈیننس کے ذریعے سول ایوی ایشن اتھارٹی  کتنےحصوں میں تقسیم کرنیکا فیصلہ کر لیا 

اسلام آباد (این این آئی) حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 2 حصوں میں تقسیم کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی( سی اے اے) کے2 ڈائریکٹر جنرل (ڈی جیز) تعینات کرنیکی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق ریگولیٹری اموراور ائیر پورٹس کمرشل آپریشن کیلیے 2 الگ ڈائریکٹر جنرل تعینات ہوں گے۔دوسری جانب وفاقی سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن حسن ناصر جامی کی بطور قائم مقام ڈی جی 3 ماہ کی مزید توسیع کردی گئی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ 600 درخواستوں کے باوجود ڈی جی سول ایوی ایشن کے لیے اب تک

کوئی موزوں امیدوار نہیں ملا ہے۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: