حکومت کا بزرگ شہریوں کیلئے بڑاریلیف ماہانہ 2ہزار روپے وظیفہ دینے کا اعلان‎

لاہور ( آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے باہمت بزرگ پروگرام کا افتتاح کر دیا ۔ باہمت بزرگ پروگرام کے تحت 65سال سے زائد بزرگ شہریوں کو ماہانہ 2 ہزار روپے ملیں گے ۔ جمعہ کو لاہورمیں باہمت بزرگ پروگرام کی افتتاحی تقریب ہو ئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےباہمت بزرگ پروگرام کا افتتا ح کیا تقریب سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی تمام تر پالیسیوں کا محمور پسماندہ طبقے کی معاشی طور پر بحالی کر نا ہے باہمت بزرگ پروگرام کے تحت 65سال سے زاہد مستحق بزرگ شہریوں کو ماہانہ

2ہزار ملیں گے ابتدائی طور پر اس پروگرام کیلئے 02ارب روپے کے فنڈ مختص کیئے گئے ہیں ، اس مو قع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے تقریب میں شریک 65سال سے زاہد مستحق بزرگ شہریوں میں باہمت بزرگ پروگرام کے کارڈ بھی تقسیم کیے۔جبکہ معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ 65سال اور زائدعمر افراد کیلئے باہمت بزرگ پروگرام کے تحت2ارب کافنڈقائم کیا گیا ہے ۔ اپنے ٹویٹ پیغام میں وزیراعلی پنجاب کے اقدام کو ریاست مدینہ کیجانب مثالی قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کیجانب سے65سال اور زائدعمر افراد کیلئے باہمت بزرگ پروگرام کے تحت2ارب کافنڈقائم کیا گیا اس پروگرام کے ذریعے ہر تین ماہ بعد 6ہزار روپے سوشل پینشن کی مد میں دیئے جائینگے۔انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کی رجسٹریشن کا آغاز 23نومبر سے جوتین ماہ جاری رہی گا۔معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نیٹویٹ پر اپنے پیغام کے ساتھ یہ شعر دیا کہ”مطلوب ہے اْس در کی گدائی کا قرینہ اے والء کوثر کبھی مجھ پر بھی نظر ہو،سن لوں جو میں نام اْنکا چھلک جائیں یہ آنکھیںمعمور عقیدت سے مرا کاسہئ سر ہو۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: