حکومت کا عوام کو ریلیف دینے کیلیے بجلی کے بلوں میں لگا اہم سرچارج ختم کرنے کا فیصلہ؟؟

حکومت کا عوام کو ریلیف دینے کیلیے بجلی کے بلوں میں لگا اہم سرچارج ختم کرنے کا فیصلہ؟؟

وفاقی حکومت کا بڑھتی ہوئی مہنگائی میں عوام کو ریلیف دینے کا بڑا فیصلہ

حکومت کا عوام کو ریلیف دینے کیلیے بجلی کے بلوں میں لگا اہم سرچارج ختم کرنے کا فیصلہ؟؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہونے والے  کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں وفاقی حکومت نے بڑھتی ہوئی مہنگائی میں عوام کو ریلیف دینے کا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے بجلی پر عائد نیلم جہلم سرچارج ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں آٹھ نکاتی ایجنڈے پر بھی غور کیا گیا، کابکابینہ اجلاس میں وزارت توانائی کی جانب سے پیش کی جانے والی دواہم سمریوں کی منظوری کا جائزہ لیا جائے گا۔

خبر رساں ذرائع کو موصول ہونے والی وفاقی کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے کی کاپی کے مطابق اجلاس میں وزارت توانائی کی جانب سے پیش کی جانے والی دواہم سمریوں میں سے پہلی سمری میں وزارت توانائی نے آف شور سپلائی کنٹریکٹرز کو کی جانے والی ادائیگیوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت توانائی کی ہی سمری پر وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کے بلوں میں صارفین سے وصول کئے جانے والے دس پیسے فی یونٹ کی منسوخی پر غور کیا جائے گا اور کابینہ اجلاس میں یہ توقع ظاہر کی گئی ہے کہ بجلی کے بلوں میں صارفین سے وصول کیا جانے والا نیلم جہلم سرچارج ختم کرنے کی منظوری دے دی جائے گی۔

وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے ٹیلی کام سیکٹر پر ٹیکسوں سے متعلق پیش آنے والے مسائل حل کرنے کے لیے خصوصی کمیٹی کے قیام کی منظوری دینے پر بھی غور کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ ای سی سی کے اجلاس میں تخفیف غربت اور سماجی تحفظ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بھجوائی جانے والی احساس پروگرام کے لیے کمیونیکیشن سپورٹ کی سمری کی منظوری پر بھی کیا جائے گا۔

مزید برآں وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہونے والے ای سی سی کے اجلاس میں بڑھتی ہوئی مہنگائی میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے وزیراعظم امدادی پیکیج کے تحت اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے خصوصی سبسڈی دینے کی بھی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

The post حکومت کا عوام کو ریلیف دینے کیلیے بجلی کے بلوں میں لگا اہم سرچارج ختم کرنے کا فیصلہ؟؟ appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: