حیران کن خبر : نواز شریف کے چاہنے والوں کی تعداد میں اچانک بے تحاشا اضافہ ۔۔۔۔ تازہ ترین اعداد وشمار دیکھ کر عمران اینڈ کمپنی سر پکڑ کر بیٹھ گئی

لندن (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی مقبولیت سوشل میڈیا پر بھی بڑھنے لگی، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نواز شریف کے فالورز کی تعداد بہت کم عرصے میں دو لاکھ سے بڑھ گئی، نواز شریف کے ٹویٹر پرفالورز کی تعداد ایک



ماہ سے بھی کم عرصے میں دو لاکھ سے بڑھی ہے، نواز شریف نے 19ستمبر کو ٹویٹر پر اپنے پہلے بیان میں ووٹ کو عزت دو لکھا تھا، اس ٹویٹ کو اب تک 54 ہزار سے زائد لوگوں نے پسند کیا ہے جبکہ 26 ہزار سے زائد لوگوں نے ری ٹویٹ کیا ہے۔ اس سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف نے ’ووٹ کو عزت دو‘ کے پیغام کے ساتھ سوشل میڈیا کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔ نواز شریف نے اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس سے ورچوئل خطاب کرنے پر رضا مندی ظاہر کی، جس سے ملکی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سابق وزیراعظم سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سرگرم ہوگئے ہیں، انہوں نے اپنے پہلے پیغام میں صرف ’ووٹ کو عزت دو‘ لکھا۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے نواز شریف کو سوشل میڈیا پر ویلکم کہا۔ انہوں نے کہا کہ خوشی اور اعزاز کے ساتھ اعلان کرتے ہیں کہ میاں محمد نواز شریف نے پاکستانی عوام سے جڑے رہنے کےلیے ٹوئٹر پر متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ مریم نواز نے اپنے پیغام میں نوازشریف کو ٹوئٹر ہینڈل بھی شیئر کیا۔ دوسری طرف نواز شریف کے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کو روکنے کے لیے وفاقی حکومت میدان میں آگئی ہے۔







%d bloggers like this: