خاتون کے جھانسےمیں آکے آئی ایس آئی کو معلومات دینے کے الزام میں بھارتی شہری گرفتار

غیر ملکی نیوزچینل کے مطابق بھارت کے کرائم انسپیکشن ڈیپارٹمنٹ (سی آئی ڈی)نے راجھستان کے علاقے جیسلمیر کا رہائشی42 سالہ ستیانارائن پلیوال کو اس الزام میں گرفتار کیا ہے کہ اس نے کسی خاتون سے فحش تصاویر حاصل کرنے کی خاطر اسے بھارت کی خفیہ اور حساس معلومات دی ہیں۔

بھارتی سی آئی ڈی کے ایک افسر کا دعویٰ ہے کہ یہ خاتون پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے لیے کام کرتی تھی اور ستیانارائن اس سے فحش گفتگو اور اس کی تصاویر حاصل کرنے کے لالچ میں اسے بہت اہم معلومات دیا کرتا تھا۔

گرفتار شخص نے تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ پاکستان کے علاقے تھر کے ساتھ لگنے والے بارڈر اور پوکھران فائرنگ رینج کے علاقے سے متعلق جتنی زیادہ معلومات دیا کرتا وہ خاتون اس سے اتنی ہی زیادہ گفتگو کرتی اور اسے اپنی فحش تصاویر بھیجا کرتی تھی۔

انڈیا ٹوڈے نے یہ بھی کہا کہ ستیا نارائن نے تسلیم کیا ہے کہ وہ خاتون سے بات کرنے کے لالچ میں بھارتی فوج سے متعلق بہت اہم معلومات دے دیا کرتا تھا مگر اس کے دل میں صرف اس عورت کی مزید فحش تصاویر حاصل کرنے کا لالچ ہوتا تھا۔

سی آئی ڈی کے افسر کے مطابق انہوں نے بھی اس شخص سے معلومات نکلوانے کے لیے جعلی اکاؤنٹ استعمال کیا تو وہ ان کو بھی معلومات فراہم کرنے لگا تھا۔

The post خاتون کے جھانسےمیں آکے آئی ایس آئی کو معلومات دینے کے الزام میں بھارتی شہری گرفتار appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: