خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی، پولیس کی مدد مانگی تو ملزم نے پورے خاندان کو آگ لگا دی، تشویشناک اطلاعات موصول

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی، مقدمہ درج کرایا تو ملزم نے پورے خاندان کو آگ لگا دی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ بھارتی ریاست مدھیاپردیش کے شہر گوالیار میں پیش آیا ہے جہاں 32سالہ ملزم نے خاتون کو گھر میں اکیلے پا کر اس پرحملہ کر دیا اور اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے پاس جانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے چلا گیا۔



خاتون نے اپنے شوہر کو اس واقعے سے آگاہ کیا جو پولیس کے پاس چلا گیا اور ایف آئی آر درج کروا دی۔ جب ملزم کو ایف آئی آر کے متعلق معلوم ہوا تو وہ اگلی رات متاثرہ خاندان کے گھر میں گھس گیا اور خاتون، اس کے شوہر اور ان کی 7سالہ بیٹی پر پٹرول چھڑک کر انہیں آگ لگا دی۔ تینوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ملزم کے خاندان نے پولیس کو بتایا کہ وہ خود بھی آگ کی لپیٹ میں آ کر جھلس گیا تھا اور ممکنہ طور پر کسی پرائیویٹ ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔ پولیس اب گوالیار کے پرائیویٹ ہسپتالوں میں ملزم کی تلاش کر رہی ہے۔







%d bloggers like this: