خان صاحب : آپ کی ٹائیگر فورس نے اور تو کچھ نہیں کرنا ان سے یہ کام کروا لو ۔۔۔۔ سراج الحق کا وزیراعظم عمران خان کو حیران کن مشورہ

لاہور(ویب ڈیسک) جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے وزراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے جو ٹائیگر فورس بنائی ہے اس سے مہنگائی کنٹرول نہیں ہونی میں تو کہتا ہوں فورس کو لڑنے کے لئے کشمیر بھیج دیں ۔ ٹائیگرفورس قیمتوں کو کنٹرول نہیں کرسکتی، اسے کشمیر



بھیج کر جہاد کروایا جائے۔سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ کس کے قدموں کی آہٹ ہے کہ اسلام آباد کو کنٹینروں سے بھر دیا گیا۔ ٹائیگرفورس قیمتوں کو کنٹرول نہیں کرسکتی، کشمیر بھیج کر جہاد کروایا جائے۔منصورہ میں ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس ہوا۔ اعلامیہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ مہنگائی عوام کی برداشت سے باہر ہوچکی، عمران خان نوٹس لینا بند کریں۔ جس چیز کا بھی نوٹس لیتے ہیں اسکی قیمت عوام کی پہنچ سے دور ہوجاتی ہے، سیاد رہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کی ذمہ داری سونپی ہے اور کہا ہے کہ میں خود اس مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے مانیٹرنگ کر رہا ہوں،پی ڈی ایم کے ہونے والے جلسے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا احتجاج کرنا ان کا حق ہے لیکن مار کٹائی کرنا اور رکاوٹیں ڈالنا غیر جمہوری انداز ہے۔ اطلاعات تو یہ ہی ہیں کہ کنٹینرز لگا کر گوجرانوالہ جانے والے راستوں کو بند کرنے کی کوشش کی گئی ہے جس کی وجہ سے عام شہری بھی بہت پریشان ہے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ عالمی سازش کے تحت پاکستان میں فرقہ ورانہ فسادات کو ہوا دی رہی ہے۔مولانا عادل خان کا قتل بھی اسی سازش کا حصہ ہے۔ مولانا عادل کے قاتلوں گرفتار کیا جائے۔ حکومت اس بات کی طرف خاص توجہ دے کیونکہ ہمارے علما کو ہمیشہ سے ہی ٹارگٹ کیا گیا ہے ، کشمیر پر حکومت کی پالیسی افسوسناک ہے۔







%d bloggers like this: