خان کی یاری سب پر بھاری ۔۔۔ کل برطانیہ میں نوازشریف کے خلاف لندن پولیس کو کس کام کے لیے منا لیا گیا ؟ صاحبزادہ جہانگیر نے (ن)لیگ کو دن میں تارے دکھا دئیے

لندن(ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کے برطانیہ میں ترجمان صاحبزادہ جہانگیر کل بروز جمعہ پی ٹی آئی کارکنان کے ہمراہ نوازشریف کے خلاف مظاہرہ کریں گے۔اس سے قبل ان کا کہنا تھا کہ وہ 16 اکتوبر بروز جمعہ شام 3 بجے سے شام 6 بجے کے درمیان لندن میں نواز شریف کے گھر کے باہر ایک مظاہرے



کا اہتمام کیاہے۔ یہ وہ وقت ہے جب نوازشریف گوجرانوالہ میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ ہم 6 افراد کے گروپوں میں کھڑے ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ لندن پولیس نے ہمیں 6 گروپوں میں ایک فاصلے پر کھڑے ہونے کی اجازت دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ مظاہرہ کسی کی ہدایت پر نہیں ہو رہا بلکہ ذاتی حیثیت میں مظاہرہ کروں گا۔دوسری جانب اوورسیز پاکستانی طارق چوہدری نے میاں نوازشریف کے خلاف مظاہرے کی کال واپس لے لی، کہا “کسی کے گھر کے سامنے مظاہرہ کرنا غیر اخلاقی عمل ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شہبازشریف نیب تحویل میں آج کل بڑی خفیہ ملاقاتیں کر رہے ہیں، شہبازشریف کے کاروبار کا ابھی فرانزک ہونا ہے، وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، اور عدالت میں ڈرامے بازی کرتے ہیں۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کو معلوم ہے کہ شہبازشریف نیب تحویل میں ہیں، لیکن نیب تحویل میں وہ بڑی خفیہ ملاقاتیں کررہے ہیں۔نیب کو شہبازشریف کی کرپشن کا ایک اور ریفرنس موصول ہوا ہے۔ نیب انکوائری میں رمضان شوگر ملز اور العربیہ شوگر ملز کے 10 سالہ ریکارڈ کا معائنہ کیا گیا ہے۔ معائنے میں حیران کن انکشافات ہوئے ہیں۔ رمضان شوگر ملز اور العربیہ شوگر ملز کے کم آمدنی والے ملازمین کے ناموں پر بھی بےنامی اکاؤنٹس بنائے گئے ہیں۔شہزاد اکبر نے کہا کہ شہباز شریف سے 18 سوال پوچھے تھے لیکن انہوں نے جواب نہیں دیا۔ آج کل تو شہبازشریف نیب کی تحویل میں مکمل فارغ ہیں۔ اس لیے 3 سوالوں کے جواب دے دیں کہ کیا آپ مسرور انور اور شعیب قمر کو نہیں جانتے؟ یہ دونوں نیب کی حراست میں ہیں۔ 25 ہزار روپے کے ملازم ہیں، جبکہ ان کے اکاؤنٹس سے اربوں روپے کی ٹرانزیکشن کی گئی۔ اسی طرح آپ خادم اعلیٰ تھے تو آپ کو ہر چیز کا علم ہوتا تھا لیکن کیا کاروبار کا علم نہیں تھا؟ آپ کے پاس کوئی ذرائع آمدن نہیں لیکن آپ نے لندن کے4 فلیٹس کیسے لیے؟ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نیب تحویل میں آج کل بڑی خفیہ ملاقاتیں کر رہے ہیں، شہبازشریف کے کاروبار کا ابھی فرانزک ہونا ہے، وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، اور عدالت میں ڈرامے بازی کرتے ہیں۔







%d bloggers like this: