خبریں کیا چلتی رہی اور حقیقت کیا نکلی! سینیٹ انتخابات کا دنگل ، پی ٹی آئی کے کونسے رہنماء میدان میں اُتریں گے؟نام فائنل

<!– –>

<!–

(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});
–> <!–

googletag.cmd.push(function() { googletag.display(‘div-gpt-ad-1518176776442-0’); });

–>
<!–

googletag.cmd.push(function() { googletag.display(‘div-gpt-ad-1518766058477-0’); });

–>

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر فوادچودھری نے کہاہے کہ پی ٹی آئی نے سینیٹ کی زیادہ تر نشستوں پر اپنے امیدواروں کے نام فائنل کر لیے ہیں۔



وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ اسلام آباد سے عبدالحفیظ شیخ اور فوزیہ ارشد پی ٹی آئی کی امیدوار فائنل کی گئیں ہیں،سندھ سے فیصل واوَڈا سینیٹ کا الیکشن لڑیں گے.


فوادچودھری کاکہنا ہے کہ ٹیکنو کریٹ نشست پر سیف اللہ ابڑو پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے،بلوچستان سے سینیٹ کےلئے عبدالقادر کا نام فائنل کیا گیا ہے،


وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ خیبر پختونخواسے شبلی فراز، محسن عزیز، دوست محمد، ثانیہ نشتر اور فرزانہ کا نام حتمی فہرست میں شامل ہے،باقی نشستوں پر اعلان بعد میں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب سے سیف اللہ نیازی، ڈاکٹر زرقا اور بیرسٹر علی ظفر امیدوار ہوں گے ۔






<!–

–>


%d bloggers like this: