خواتین ارکان اسمبلی کے پاس موجود زیورات کی تفصیلات جاری

ارکان اسمبلی کے گوشواروں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے آج خواتین ارکان اسمبلی کی ملکیت میں موجود طلائی زیورات کی تفصیلات جاری کی ہیں جن کے مطابق جمعت علمائے اسلام کی رکن عالیہ کامران ایک کلو سونا رکھتی ہیں۔

شزا فاطمہ خواجہ کے پاس 210 تولے، زیب جعفر کے پاس 200 تولہ سونا جبکہ ڈائمنڈ انگوٹھیاں بھی ہیں، شگفتہ جمانی کے پاس 100 تولے، مائزہ حمید کے پاس سسر کی جانب سے تحفے میں دیا گیا 80 تولے سونا اور وفاقی وزیر شیریں مزاری کے پاس وراثتی 80 تولہ سونا ہے۔

نفیسہ خٹک 6 تولہ سونے، 3 ڈائمنڈ انگوٹھیوں، ایک ڈائمنڈ ٹاپس جبکہ 23 تولہ چاندی کے زیورات کی مالک ہیں، حنا ربانی کھر کے پاس والد کی جانب سے تحفتاً دیا گیا 31 تولے سونا ہے۔

مہرین بھٹو کے پاس 50 تولہ سونے کے زیورات ہیں، عندلیب عباس کے پاس 50 تولے جبکہ عالیہ حمزہ ملک کی ملکیت میں 80 تولے سونا ہے۔

شازیہ مری کے پاس 25 تولہ سونے کے زیورات ہیں جبکہ ناز بلوچ کے پاس چالیس تولہ سونا ہے۔ اب تک سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری ملیکہ بخاری کے پاس سب سے کم 5 تولے سونا ہے۔

The post خواتین ارکان اسمبلی کے پاس موجود زیورات کی تفصیلات جاری appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: