خواتین کے تحفظ کو مزید بہتر بنانے کے لیے پنجاب پولیس نے ایپلی کیشن لانچ کردی

خواتین کے تحفظ کو مزید بہتر بنانے کے لیے پنجاب پولیس نے ایپلی کیشن لانچ کردی

خواتین کے تحفظ کو مزید بہتر بنانے کے لئے ویمن سیفٹی ایپ کا اجراء کر دیا گیا ہے، اگر خواتین خود کو غیر محفوظ محسوس کریں تو ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے فوری طور پر پنجاب پولیس سے مدد حاصل کر سکتی ہیں۔

اس حوالے سے آئی جی پنجاب انعام غنی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ویمن سیفٹی ایپ سے ہنگامی صورتحال میں کام کرنے والی اور گھریلو دونوں خواتین مستفید ہو سکیں گی، خواتین اپنے اینڈرائڈ موبائل میں ویمن سیفٹی ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرکے اس میں اپنے آپ کو رجسٹرڈ کروائیں گی۔

آئی جی پنجاب کے مطابق وومن سیفٹی ایپ کے ذریعے پنجاب پولیس کی ہیلپ لائن 15 رابطہ بھی کیا جا سکتا ہے، خواتین کو ایپلیکیشن میں اپنا نمبر دینا ہوگا جس کے بعد خواتین کسی بھی جگہ پر صرف ایک بٹن کلک کر کے پولیس سے فوری مدد طلب کر سکتی ہیں۔

ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے نیچے تصویر پر کلک کریں۔

خواتین کے تحفظ کو مزید بہتر بنانے کے لیے پنجاب پولیس نے ایپلی کیشن لانچ کردی

The post خواتین کے تحفظ کو مزید بہتر بنانے کے لیے پنجاب پولیس نے ایپلی کیشن لانچ کردی appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: