خواجہ آصف کو نیب نے طلب کر لیا 

لاہور( این این آئی)قومی احتساب بیورو( نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف کو آج ( جمعرات) کو طلب کر لیا ۔خواجہ آصف کو متحدہ عرب امارات کی کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر الیاس سلمان کو بھی ساتھ لانے کا پابند کیا گیا ہے۔ نیب نے الیاس سلمان کو الگ سے بھی نوٹس جاری کیا ہے ۔ خواجہ آصف کو متحدہ عرب امارات کی کمپنی کی 2004سے 2017ء اقامہکی کاپیاں، ملازمت کیلئے دی گئی درخواست ، ملازمت کی نوعیت اور تنخواہ سمیت دیگر معلومات کی دستاویزات سامنے لانے کی ہدایت کی ہے ۔نیب نوٹس میں کہا گیا

ہے کہ اقامے کے معاہدے کے مطابق خواجہ آصف کوہفتے میں ایک دن آرام دیا جانا تھا لیکن وہ پاکستان میں موجود رہتے ہوئے تنخواہ وصول کرتے رہے ۔خواجہ آصف سے مالی گوشوارے کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: