خواجہ آصف کو ن لیگ چھوڑنے کی وارننگ ملی تھی جس سے پارٹی آگاہ تھی: ایاز صادق

سابق سپیکر اور مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کو پارٹی چھوڑنے کی وارننگ مل چکی تھی۔

 نیب عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف نے ایک ماہ قبل پارٹی لیڈر شپ کو آگاہ کر دیا تھا کہ انہیں مسلم لیگ ن چھوڑنے کی وارننگ دی گئی ہے۔ ایازصادق کے مطابق  خواجہ آصف نے وارننگ دینے والوں کو بتایا کہ  3 دہائیاں گزر چکیں میں جماعت نہیں چھوڑ سکتا

ایاز صادق نے کہا کہ وقت آنے پر خواجہ آصف خود بتائیں گے کہ انھیں کس نے پارٹی چھوڑنے کا کہاتھا۔

%d bloggers like this: