خوبصورت بیوی وہ ہے جو آپ کو جنت کے قریب لائے،اداکارہ ثناء کے شوہر مفتی انس کا بیوی بارے تعریفی بیان

کراچی (این این آئی) سابق بھارتی اداکارہ ثناء خان کے شوہر مفتی انس نے کہا ہے کہ خوبصورت بیوی وہ ہے جو آپ کو جنت کے قریب لائے۔سابق بالی ووڈ اداکارہ ثناء خان کے شوہر مفتی انس نے انسٹاگرام پر اہلیہ کے ہمراہ اپنی شادی کے دن کی ایک دلکش تصویر شیئر کی ہے۔تصویر میں ثناء خان سْرخ رنگ کے عروسی لباس میں ملبوس ہیں اور اْن کے شوہر نے سفید لباس زیب تن کیا ہواہے جبکہ تصویر میں اس جوڑی کے چہرے نظر نہیں آرہے۔مفتی انس نے تصویر کے کیپشن میں ایک اچھی بیوی کی تعریف بیان کرتے ہوئے

لکھا کہ ’سب سے خوبصورت بیوی وہ نہیں جو آپ کے مطابق ہو بلکہ خوبصورت بیوی تو وہ ہے جو آپ کو جنت کے قریب لائے۔اْنہوں نے کہا کہ ’ثناء خان جیسی بیوی عطا کرکے اللہ تعالیٰ نے میرے لئے بڑے ہی کرم کا فیصلہ کیا ہے‘۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: