
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی ساحلی شہر گوادر میں موجود دنیا کے خوبصورت ترین کرکٹ اسٹیڈیم میں "سوپر ہے پاکستان کپ” کے نام پہلا نمائشی میچ کھیلا جارہا ہے۔ جس میں شوبز کی دنیا سے وابستہ معروف شخصیات اور سیاستدان مدمقابل ہیں۔
دونوں ٹیموں کے نام شوبز شارکس اور گوادر ڈولفن ہیں، ، نمائشی میچ گوادر کی ترقی اور کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔
شوبز شارکس کی قیادت پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او وسیم خان کر رہے ہیں جس میں میں گلوکار فخرعالم، فیصل قریشی اعجاز اسلم اور دیگر شوبز شخصیات شامل ہیں۔
دوسری جانب مدمقابل گوادر ڈولفن کی ٹیم ہے، جس میں ملک کے نامور سیاست دان موجود ہیں، گوادر ڈولفن میں وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری، وزیر بحری امور علی زیدی اور برطانوی ہائی کمشنر سمیت مختلف سیاسی، سماجی شخصیات شامل ہیں۔
اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے آفیشل فیس بک پیج سے بھی تصاویر جاری کی گئی ہیں اور بتایا گیا ہے کہ یہ میچ محمد علی سدپارہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے نام سے منسوب کیا جا رہا ہے۔
زلفی بخاری نے گوادر کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا پہلا سیلیبریٹی میچ لاپتہ معروف پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے نام کیا۔
Dedicating the 1st ever match at Gwadar Stadium to Pakistan’s son #MuhammadAliSadpara. The match tomorrow will start with a prayer in his memory.
This is the beauty of our land, even our loss unites us ..from K2 to Gwadar to Quetta.#CricketAtGwadar pic.twitter.com/FIyFP3tZhm— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) February 18, 2021
میچ کی صورتحال کی بات کی جائے تو اس وقت گوادر ڈولفن کی ٹیم کھیل رہی ہے جسے ابھی 29 گیندوں پر 40 رنز درکار ہیں۔
The post خوبصورت گوادر کرکٹ اسٹیڈیم میں شوبز ستاروں اور سیاستدانوں کے مابین نمائشی میچ appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.