خیبرپختونخوا اور پنجاب بھر سے تحریک لبیک کے قافلے لاہور کی جانب رواں دواں ،لاہور میں ٹریفک جام ہونے کا خدشہ

پشاور(آن لائن) تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کے نماز جنازہ میں شرکت کیلئے ملک کے دیگر حصوں کی طرح خیبرپختونخوا سے بھی تحریک کے کارکنوں نے قافلوں کی شکل میں لاہورکا رخ کیا ۔پشاورسے بڑا قافلہ تحریک لبیک کے صوبائی ناظم اعلیٰ ملک فلک نیاز کی قیادت میں گزشتہ شب ہی لاہورروانہ ہو گیا جس میں بڑی تعداد میں کارکنان شامل تھے ۔قافلے کیروانگی سے لیکر تمام راستے اور لاہور پہنچنے تک کارکنان تلاوت قرآن پاک کرتے رہے اور سفر کے دوران درس وتدریس سمیت درود و سلام بھی پڑھتے رہے ۔تحریک لبیک کے صوبائی ترجمان

کے مطابق کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جمعہ کی صبح سے رات دیر تک جاری رہا جبکہ آج نماز جنازہ میں شرکت کیلئے بھی بڑی تعداد میں پشاورسمیت صوبے بھر سے کارکنان لاہور پہنچیں گے ۔‎

Leave a Reply

%d bloggers like this: