دادی کے انتقال کی خبر سن کر بلاول کی تقریر روک کر مریم نواز کی خطاب سے معذرت

دادی کے انتقال کی خبر سن کر بلاول کی تقریر روک کر مریم نواز کی خطاب سے معذرت

مریم نواز دادی کے انتقال کی خبرسن کر پشاور میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کیے بغیر ہی چلی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی پشاور میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے میں شریک تھیں اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ اسٹیج پر موجود تھیں جب انہیں اپنی دادی کے انتقال کی خبر ملی۔

اس وقت جلسے سے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو خطاب کررہے تھے جب جلسے کے میزبان میاں افتخار حسین نے اعلان کیا مریم نواز کی دادی کا انتقال ہوگیا ہے وہ جلسے سے خطاب کیے بغیر چلی جائیں گی، اس لیے ہم ان کی حاضری لگوانا چاہتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے مائیک مریم نواز کے حوالے کیا اور خود سائیڈ پر کھڑے ہوگئے، مریم نواز نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آج یہاں آپ سے ملنے اور بات کرنے آئی تھی مگر مجھے ابھی ابھی خبر ملی کہ نواز شریف کی والدہ اور میری دادی کا لندن میں انتقال ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں آپ سب سے معذرت کرتی ہوں کہ میں آج آپ سے بات نہیں کرسکتی، آپ سب سے درخواست ہے کہ میری دادی کی مغفرت اور میرے والد نوازشریف کی صحتیابی کیلئے دعا کیجئے گا۔

مریم نواز مختصر خطاب کے بعد جلسہ گاہ سے روانہ ہوگئیں جس کے بعد بلاول بھٹو نے اپنی تقریر کو دوبارہ سے شروع کیا۔

واضح ہو کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی والدہ شمیم اختر کا آج لندن میں انتقال ہوگیا ہے، خبر کی تصدیق مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے اپنے ٹویٹر پیغام کے ذریعے کی۔

The post دادی کے انتقال کی خبر سن کر بلاول کی تقریر روک کر مریم نواز کی خطاب سے معذرت appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: