دبئی آنے والے ہر کے پاس یہ چیز ہونا ضروری ہے ، ورنہ ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔۔۔ ناقابل یقین اعلان کر دیا گیا

دُبئی(ویب ڈیسک) دبئی آنے والے پاکستانیوں کے پاس ریٹرن ٹکٹ ہونا لازمی، ورنہ ڈی پورٹ کر دیا جائے گا، اماراتی حکام نے سیاحتی ویزے پر امارات کا رخ کرنے والے پاکستانیوں اور 4 مزید ممالک کے شہریوں کیلئے نئی ہدایات جاری کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران سیاحتی ویزہ پر دبئی جانے والے سینکڑوں



پاکستانیوں اور ہندوستانیوں کو ڈی پورٹ کیے جانے کے معاملے کے بعد اماراتی حکام نے 5 ممالک کے شہریوں کیلئے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔اماراتی امیگریشن حکام نے واضح کیا ہے کہ پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، نیپال اور افغانستان کے وہ شہری جو سیاحتی یا ویزٹ ویزہ پر دبئی آنے کے خواہش مند ہیں، ان پر لازم ہے کہ وہ اپنے ہمراہ ریٹرن ٹکٹ رکھیں۔ان ممالک کا کوئی شہر اگر دبئی ائیرپورٹ پر پہنچتا ہے، اور اس کے پاس ریٹرن ٹکٹ کے علاوہ دیگر لازمی دستاویزات موجود نہ ہوئیں، تو اس صورت میں اسے ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔مزید کہا گیا ہے کہ وہ تمام ائیرلائن جو ویزٹ اور سیاحتی ویزے والے مسافروں کو دبئی لائیں گی، یہ ان پر لازم ہے کہ یقینی بنائیں کہ مسافروں کے پاس ریٹرن ٹکٹ موجود ہے، بصورت دیگر ڈی پورٹ کیے جانے والے مسافروں کے سفر کے اخراجات ائیرلائن کو برداشت کرنا ہوں گے۔ واضح رہے گزشتہ دو روز کے دوران دُبئی ایئرپورٹ پر سینکڑوں پاکستانی پھنس گئے تھے، جس کی وجہ یہ بتائی گئی کہ ان کے پاس امارات داخلے کے لیے کم از کم دو ہزار درہم رقم موجود نہیں ہے،اس کے علاوہ ہوٹل کی بکنگ بھی نہیں کروائی گئی، جو تازہ ٹریول ایڈوائزری کے مطابق لازمی ہے۔جس کے بعد پاکستانی قونصل خانے کی جانب سے ان سیکڑوں پاکستانیوں کو ڈی پورٹ ہونے سے بچانے کے لیے متعدد سفارتی کوششیں جاری تھیں، مگر ان کا نتیجہ ناکامی کی صور ت میں نکلا۔ دُبئی ایئرپورٹ حکام نے شرائط پر پُوری نہ اُترنے والے پاکستانیوں کو گروپ کی صورت میں واپس بھجوانا شروع کر دیا ہے۔ائیر پورٹ پر پھنسے ان 545 پاکستانی مسافروں کو 10، 15 افرادکے گروپ کی صورت میں مختلف پروازوں کے ذریعے پاکستان ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے۔دُبئی میں واقع پاکستانی قونصل خانے کا کہنا ہے کہ ان مسافروں نے امارات کی نئی ٹریول ایڈوائزی پر عمل کیے بغیر ہی دُبئی کا سفر کیا، مگر مطلوبہ رقم نہ ہونے کے باعث انہیں ایئرپورٹ سے کلیئر کر کے امارات میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ قونصل خانے کا کہنا ہے کہ حکام کی کوششوں سے کچھ مسافروں کو اماراتی حکومت نے ملک میں داخلے کی اجازت دیدی ہے۔ تاہم زیادہ تر مسافروں کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔







%d bloggers like this: