دبئی میں فراڈ کر پاکستان منتقل ہونے والے لیگی ایم این اے کی ہوشربا داستان

بیرون ممالک فراڈ کر پاکستان منتقل ہونے والے لیگی ایم این اے کی ہوشربا داستان

کہانی ایک ایسے رکن قومی اسمبلی کی جس پر بیرون ملک فراڈ کرنے کی ایف آئی آرز درج ہیں، سینئر صحافی رانا عظیم کے حیرت انگیز انکشافات

پاکستان کی صحافتی انڈسٹری کے نامور اور سینئر صحافی رانا عظیم کی جانب سے ایک ایسے رکن قومی اسمبلی کی پول کھولی گئی ہے جس پر متعدد ممالک میں فراڈ  کرنے پر مقدمہ اور ایف آئی آرز درج ہیں، جو بیرون ملک گرفتاری سے بچنے کے لیے پاکستان آئے اور نواز شریف کی چھتری تلے رکن قومی اسمبلی بن گئے۔

سینئر صحافی رانا عظیم کا نجی ٹی وی کے پروگرام میں حیرت انگیز انکشافات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بہت سے ارکان اسمبلی  شور ڈالتے ہیں کہ پاکستانی پاسپورٹ کی عزت ہونی چاہیے ، جب نواز شریف کے قریبی ساتھی چوہدری نورالحسن تنویر صاحب جیسے لوگ بیرون ممالک جا کر فراڈ کریں گے تو کیسے پاکستانی پاسپورٹ کی عزت ہوگی ؟

رانا عظیم کے مطابق جب نواز شریف سعودی عرب میں تھے تب یہ شخص ان کے ساتھ وہاں سعودی عرب میں تھا، اور جب نواز شریف واپس پاکستان آئے تو چوہدری نورالحسن تنویر صاحب نواز شریف کے اقامہ کے معاملات دیکھنے کے لئے دبئی میں موجود رہے لیکن وہاں پر ان صاحب نے پاکستانی آٹھ ارب روپے کا فراڈ کیا اور وہاں سے پلاننگ کے تحت پاکستان بھاگے، جس کی ان پر درجنوں ایف آئی آرز ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ چودھری نورالحسن تنویر باقاعدہ اوورسیز گلف مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری بھی ہیں لیکن وہاں پر جا نہیں سکتے کیونکہ اگر وہاں پر یہ جائیں گے تو فورا گرفتار ہوجائیں گے، انہوں نے کہا کہ میری سمجھ میں نہیں آتا کہ جس شخص پر اتنی ایف آئی آرز ہیں وہ کیسے الیکشن لڑ سکتا ہے اور آج ملتان میں اہم ترین لیگی رہنما بنا ہوا ہے اور آگے لوگوں کو پارٹی کی ٹکٹیں بانٹ رہا ہے۔

پروگرام میں رانا عظیم نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب قومی اسمبلی کے منتخب نمائندہ کے بارے میں دبئی میں یہ کہا جائے کہ یہ شخص یہاں سے اربوں روپے کا فراڈ کر کے بھاگا ہوا ہے تو کیسے پاکستان کی پارلیمنٹ کی عزت کی جائے گی؟ انہوں نے کہا کہ دبئی میں مقدمات عمران خان یا پاکستان پیپلز پارٹی نے نہیں درج کروائے بلکہ قانون کے مطابق ان پر فراڈ کے مقدمات درج ہیں۔

سینئر صحافی رانا عظیم کا پروگرام میں انکشافات کرتے ہوئے ایک اور حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جہاں ایم این اے چودھری نورالحسن تنویر نے بیرون ملک لوگوں سے فراڈ کیا وہیں انہوں نے نواز شریف کے داماد علی ڈار سے بھی فراڈ کیا ہے، جس کی تفصیلات جلد سابق سامنے لائی جائیں گی۔

The post دبئی میں فراڈ کر پاکستان منتقل ہونے والے لیگی ایم این اے کی ہوشربا داستان appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: