دپیکا اور شاہد کپور بھی ’پاوری‘ بخار میں مبتلا

ممبئی (این این آئی)بھارتی دپیکا پڈوکون اور شاہد کپور بھی ’پاوری ہورہی ہے‘ کے بخار میں مبتلا ہوگئے اور اپنے اپنے انداز میں اس ٹرینڈ سے متعلق پوسٹس بنائیں۔پاکستانی خاتون دیانیر کی ویڈیو ’پاوری ہورہی ہے‘ کے سرحد پر بھی خوب چرچے ہو رہے ہیں، جہاں نہ صرف عام لوگ بلکہ بھارتی فلم نگری کے اسٹارزبھی اس ویڈیو  پر اپنی میمز بناتے نہیں تھک رہے۔بالی ووڈ حسینہ دیپیکا پڈوکون نے بھی ’پاوری ہورہی ہے‘ کی ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔اس پوسٹ میں دیپیکا نے اپنی بچپن کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنے کھلونا گھوڑے

سے لپٹی ہوئی ہیں۔پوسٹ کی دلچسپ بات یہ ہے کہ انھوں نے اسے تصویری کہانی کے ذریعے بیان کیا۔دوسری جانب اداکار شاہد کپور بھی کسی سے پیچھے نہ رہے اور انھوں نے بھی اپنی فلم کریو کے ہمراہ ’پاوری‘ منائی۔ویڈیو میں فلم کے کریو کے ساتھ انھیں سیٹوں پر بیٹھے ہوئے ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔شاہد نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’اس سے بہتر الفاظ کبھی نہیں کہے گئے‘۔مختصر ویڈیو سے سوشل میڈیا سٹار بننے والی دنانیر مبین کی دنیا بھر میں اے سی سی اے کے امتحان میں ٹاپ کرنیوالی زارا نعیم اور ندا یاسر کے ساتھ بھی ’پاوری‘ ویڈیو مقبول ہورہی ہے۔ندا یاسر نے اپنے شو میں دنانیر مبین اور زارا نعیم ڈار کو مدعو کیا جہاں انہوں نے یہ ویڈیو بنائی۔دنانیر نے اپنے مخصوص انداز میں کہا کہ ’یہ میں ہوں، یہ زارا اور ندا ہیں اور یہ ہماری مارننگ پاوری (پارٹی) ہورہی ہے۔‘خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر چند سیکنڈز کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: