رحمان ملک نے جوبائیڈن کو اپنے تعلقات دکھانےکیلئے بُش کی تصویر شیئرکر دی،دلچسپ تبصرے

سوال چنا، جواب گندم۔۔۔ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے جو بائیڈن کو امریکیوں کے ساتھ اپنے تعلقات دکھانے کیلئے بُش کی تصویر شیئر کر دی

سیاستدان دنیا بھر سے نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن کو جیت پر مبارکباد پیش کر رہے تھے کہ ایسے میں سابق وزیر داخلہ نے بھی سوچا کہ جو بائیڈن کو بتایا جائے کہ ان کے بھی امریکہ میں تعلقات ہیں، انہوں نے جو بائیڈن کو مخاطب کرتے ہوئے سابق صدر جارج بُش کی تصویر شیئر کر دی جس کے بعد انہیں خوب تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

موجودہ سینیٹر اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک سے متعلق سوشل میڈیا پر خوب چرچا ہو رہا ہے کہ انہوں نے کس مضحکہ خیز طریقے سے نومنتخب امریکی صدر کو مبارکباد پیش کی ہے۔

پیپلزپارٹی پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کیا کہ "جو بائیڈن نے 3 جمہوری ادوار میں صدور کے ساتھ کام کیا ہے اور امید ہے کہ وہ امریکہ کو خود پیدا کیے گئے بحرانوں سے نکالنے کے لئے کوشش کریں گے۔

رحمان ملک نے یہ بھی کہا کہ افغانستان کا مسئلہ ، شام کے بحران اور چین کے ساتھ مل کر ختم ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ڈیموکریٹ پارٹی مظلوم کشمیریوں کی بھی حمایت کرے گی۔

اس ٹوئٹ کے ساتھ رحمان ملک ایک غلطی کر گئے، وہ یہ کہ ڈیمو کریٹ پارٹی کے نومنتخب صدارتی امیدوار کو مبارکباد دیتے ہوئے ریپبلکن پارٹی کے سابق صدر جارج ڈبلیو بُش کی تصویر شیئر کر بیٹھے۔رحمان ملک نے بعد میں یہ ٹویٹ ڈیلٹ کر دی

اس ٹوئٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان پر خوب تنقید کی عمیر جاوید نامی صارف نے لکھا کہ تصویر بھی شیئر کی تو اس شخص کی جو ڈیموکریٹس کا سب سے بڑا ناقد ہے بہت ہی اچھے آپ نے امریکی نظام کو بے نقاب کر دیا ہے۔

ارحم نے لکھا کہ وہ نہیں سمجھ سکے کہ انہوں نے کیا ثابت کرنا چاہا ہے جبکہ وہ جو بائیڈن کی بات کرتے ہوئے بُش کی تصویر لگا رہے ہیں اور اسے بھی بجائے صحیح طریقے سے اپلوڈ کرنے کے انہوں نے لیپ ٹاپ سے تصویر بنا کر شیئر کرنے پر اکتفا کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ بالکل غیر ذمہ دار واٹس ایپ پیغامات پھیلانے والوں کا طریقہ ہے۔

حسن جاوید نے کہا کہ وہ اسی طرح کی چیزیں دیکھنے کے لیے ٹوئٹر پر آئے تھے۔

ایک اور صارف نے سابق امریکی صدر اوباما اور رحمان ملک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اس تصویر میں کانیے ویسٹ کو اپنی انتخابی مہم پر مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔

شمائل نامی صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رحمان ملک معروف کاروباری شخصیت ایلون مسک سے ملاقات کر رہے ہیں۔

The post رحمان ملک نے جوبائیڈن کو اپنے تعلقات دکھانےکیلئے بُش کی تصویر شیئرکر دی،دلچسپ تبصرے appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: