رواں مالی سال اکتوبر میں گاڑیوں کی فروخت میں 34 فیصد اضافہ

سمٹ کیپٹل کے مطابق اکتوبر 2020 میں اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی کی وجہ سے سوائے مسافر بسوں کے گاڑیوں کی فروخت میں 34 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بسوں کی فروخت میں گزشتہ سال کی نسبت 29 فیصد کمی سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاروں کی فروخت میں گزشتہ سال کی نسبت 25 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ ایک ماہ کی بات کی جائے تو ستمبر کے مقابلے اکتوبر میں ایک فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انڈس موٹر کمپنی (ٹویوٹا پاکستان) کی مختلف گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جن میں ہائی لکس گاڑی قابل ذکر ہے جس کی فروخت میں گزشتہ سال کی نسبت 111 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ فارچونر کی فروخت میں گزشتہ سال کی نسبت 137 فیصد بڑھوتری سامنے آئی ہے۔

آٹوموبائل بنانے والی دوسری کمپنی ہونڈا کی گاڑیوں کی فروخت کی شرح گزشتہ سال کی نسبت61 فیصد بڑھی ہے، جبکہ سوزوکی پاکستانی کی گاڑیاں فروخت کرنے کی شرح گزشتہ سال کی نسبت 13 فیصد کم ہوئی ہے۔

سوزوکی کی فروخت میں کمی کی بڑی وجہ یہ ہے کہ خریداروں کا رجحان دیگر کمپنیوں کی 1300 سی سی گاڑیوں کی جانب چلا گیا ہے۔

زراعت کے شعبے کی بات کی جائے تو زرعی سرگرمیوں کے محدود ہونے کی وجہ سے ٹریکٹروں کی فروخت گزشتہ سال کی نسبت 57 سال کم ہوئی ہے۔

The post رواں مالی سال اکتوبر میں گاڑیوں کی فروخت میں 34 فیصد اضافہ appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: