رواں مالی سال میں گاڑیوں کی فروخت میں 8.1 فیصد اضافہ

رواں مالی سال میں گاڑیوں کی فروخت میں 8.1 فیصد اضافہ

رواں مالی سال میں گاڑیوں کی فروخت میں 8.1 فیصد اضافہ

پاکستان میں مالی سال 2020-21 کے دوران کاروں کی فروخت میں 8.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان آٹو مینوفیکچرر ایسوسی ایشن (پاما) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی  عرصے میں مجموعی طور پر 43 ہزار 863 گاڑیاں فروخت ہوئیں، جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 40 ہزار 853 گاڑیاں فروخت ہوئیں تھیں۔

کاروں کے حوالے سے بات کریں تو سب سے زیادہ ہنڈا کی سوک اور سٹی فروخت ہوئیں، ان کی کی فروخت میں 68 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی طور پر8 ہزار 341 گاڑیاں فروخت ہوئیں، اس کے بعد فروخت ہونے والی گاڑی سوزوکی بولان ہے جس کے2 ہزار438 یونٹس فروخت ہوئے، بولان کی فروخت میں 62 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

سوزوکی ویگن آر کے 3 ہزار658 یونٹس فروخت ہوئیں اس کی فروخت میں بولان سے کم36 فیصد اضافہ ہوا ہے، سوئفٹ کی فروخت میں 20 فیصد اضافہ ہوا اس کے810 یونٹس فروخت ہوئے، سوزوکی کمپنی کی آلٹو کی فروخت میں کمی دیکھی گئی ہے اس کے صرف 10 ہزار544 یونٹس فروخت ہوئے جو کہ38 فیصد کم ہے، جبکہ کلٹس 15 فیصد کمی کے ساتھ4 ہزار79 یونٹس فروخت کرسکی۔

رواں مالی سال میں گاڑیوں کی فروخت میں 8.1 فیصد اضافہ

دوسری جانب ٹیوٹا کمپنی کی کرولا کی فروخت میں گراوٹ کا شکار رہی اور34 فیصد کمی کے ساتھ اس کے صرف 4 ہزار928 یونٹس فروخت ہوئے، جبکہ نئی متعارف کروائی گئی ٹیوٹا یارس کے9 ہزار67 یونٹس فروخت ہوئے۔

پاما کے اعدادوشمار کے مطابق اس عرصے میں ٹیوٹا کی ہائی ایکس کی فروخت میں 90 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس کے مقابلے میں جیپس، ایس یو ویز اور وینز کی فروخت کم رہی، ہائی ایکس کے مجموعی طور پر2 ہزار572 یونٹس فروخت ہوئے جبکہ ٹیوٹا فارچیونر کی فروخت 71 فیصد اضافے کے ساتھ629 یونٹس تک محدود رہی۔

ہنڈا کی بی آر وی کی فروخت میں 51 فیصد اضافہ ہوا، اس کےایک ہزار324 جبکہ سوزوکی راوی کی فروخت میں صرف 2 فیصد اضافہ ہوا اس کے کل 2 ہزار572 یونٹس فروخت ہوئے، ہنڈا کی نئی متعارف کروائی گئی ٹکسن448 یونٹس اور پورٹر333 یونٹس فروخت ہوئے۔

The post رواں مالی سال میں گاڑیوں کی فروخت میں 8.1 فیصد اضافہ appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: