روپے کی قدر میں اضافہ، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

روپے کی قدر میں اضافہ، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

روپے کی قدر میں اضافہ، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

ملک میں جاری سینیٹ و چیئرمین سینٹ انتخابات کی افراتفری کے خاتمے کے بعد معاشی استحکام کی جانب سفر شروع ہوگیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی معاشی سفر میں بہتری کی خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کے ساتھ ساتھ اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی بھی دیکھی جارہی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، آج کاروبار کے دوران ایک موقع پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 1080 پوائنٹس کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ۔

روپے کی قدر میں اضافہ، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

تاہم کاروبار کے اختتام تک ہنڈرڈ انڈیکس978.51 پوائنٹس اضافے کے بعد 44ہزار766 اعشاریہ59 پوائنٹس پر بند ہوا، آج کاروبار کے دوران 44 ہزار کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی ہے۔

آج ہونے والے کاروبار کے دوران23 کروڑ 96 لاکھ سے زائد شیئر کا لین دین ہوا جس میں سرمایہ کاروں کو190 ارب روپے سے زائد کا منافع ہوا ہے۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج انٹر بینک میں کاروبار کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 14 پیسے کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد امریکی ڈالر 157 روپے 14 پیسے سے کم ہوکر157 روپے  پر فروخت ہوا ہے۔

The post روپے کی قدر میں اضافہ، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.