روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر گرنے کا سلسلہ جاری

dollar to PKR

انٹر بینک میں ڈالر کی تاریخ کی سب سے اونچی اڑان، بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر تیزی سے گرنے لگی ہے، انٹر بینک میں ایک مرتبہ پھر امریکی کرنسی 28 پیسے سستی ۔روپیہ 164پر آگیا

تفصیلات کے مطابق رواں سال اگست کے آخری ہفتے سے لیکر ملک بھر میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل تنزلی دیکھنے کو مل رہی ہے، اس عرصے کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر تقریباً ساڑھے چار روپے سستا ہو گیا ہے۔

رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران ملک بھر میں امریکی ڈالر مزید 28 پیسے سستا ہو گیا، قیمت 164 روپے 32 پیسے سے کم ہو کر 164 روپے 04 پیسے ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر 19 پیسے سستا ہو گئی جس کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 164 روپے 51 پیسے سے کم ہو کر 164 روپے 32 پیسے ہو گئی تھی۔

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی ملا جلا رجحان دیکھنے کو ملا،۔دن بھر 100 انڈیکس 773 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 55 پوائنٹس اضافے سے 39127 پر بند ہوا۔

حصص بازار میں آج 40 کروڑ شیئرز کے سودے 12 ارب روپے میں طے ہوئے جب کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 15 ارب روپے بڑھ کر 7348 ارب روپے ہے۔

The post روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر گرنے کا سلسلہ جاری appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: