‘ریاست مخالف سرگرمیاں’: بہاءالدین زکریا یونیورسٹی میں عمار علی جان کا سیمینار منسوخ

بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں پروگریسیو سٹوڈنٹس کلیکٹیو کے طلباء نے ماحولیاتی تبدیلی کے عنوان پر ایک سیمنار کاانعقاد کیا تھا جو کہ 10 نومبر کو ہونا طے تھا۔ سیمنار میں دیگر شرکاء کے علاوہ لاہور کے پروفیسر عمار علی جان کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ سیمنار سے ایک دن قبل یونیورسٹی انتظامیہ کو نامعلوم طلباء کی جانب سے ایک درخواست موصول ہوئی ہوئی جس میں انتظامیہ کو یہ سیمینار روکنے کی تاکید کی گئی تھی تھی اور وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ پروفیسر عمار یار علی جان ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے اس لئے ان کو کو اس یونیورسٹی میں نہ آنےدیا جائے۔ انتظامیہ نے بیرونی پریشر کی وجہ سے یہ سمینار موخر کردیا۔
یاد رہے کہ پروفیسر عمار کیمبرج یونیورسٹی سے تاریخ میں پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈر ہیں اور انکو ماضی میں لاہور کی متعدد یونیورسٹیوں سے طلباء کے مسائل کی آواز اٹھانے پر نوکری سے برخاست کیا گیا ہے۔

%d bloggers like this: