ریلی میں مریم نواز کی گاڑی پر نوٹوں کی برسات،نوٹ لوٹنے کی کوشش کرتے بچے مریم نواز کی گاڑی کے نیچے آ کر زخمی

لاہور(ویب ڈیسک) نوٹ پکڑنے کی کوشش کرتے بچے مریم نواز کے قافلے کی گاڑیوں کے نیچے آنے سے بال بال بچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما فیصل سیف کھوکھر نے ریلی کے دوران نوٹ نچھاور کیے تو وہاں موجود بچے نوٹ پکڑنے کی کوشش میں مریم نواز کی گاڑی کے سامنے آ گئے ۔



مریم نواز کی گاڑی ڈرائیو کرنے والے محمد زبیر نے بروقت گاڑی روک کر بچوں کو بچا لیا جس سے ان کو ٹکر لگی اور ٹانگوں پر معمولی سی خراشیں آ ئیں۔ذرائع کے مطابق کسی بچے کے زخمی ہونے کی خبر نہیں ملی، کئی بچے بال بال بچ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر کے بیٹے فیصل سیف کھوکھر نے جلسہ گاہ کی جانب رواں دواں گاڑیوں پر نوٹوں کی برسات کردی تھی۔ انہوں نے قافلے پر اپنی گاڑی کی چھت پر کھڑے ہو کر نوٹ نچھاور کیے تھے۔میڈیا ذرائع کے مطابق فیصل سیف کھوکھر کا کہنا تھا کہ وہ بہت زیادہ خوش ہیں کہ اتنے لوگ نکلے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کا یہ سمندر حکومت کے لیے بڑا خطرہ ثابت ہوگا۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا یہ محبت کا اظہار ہے، اس کے لیے مال و دولت تو کجا جان بھی قربان ہے۔ انہوں نے کہا یہ جلسہ حکومت سے چھٹکارے کی طرف پہلا قدم ہے۔ ان کے ہمراہ موجود پاکستان مسلم لیگ ن کے جوائنٹ سیکرٹری عباس خان آفریدی بھی موجود تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کے خلاف ہماری کامیابی ہوگی، لاہور کے عوام نے ثابت کردیا کہ یہ زندہ دلوں کا شہر ہے۔مریم نواز کے ساتھ مل کر اس جعلی حکومت کا خاتمہ کریں گے۔ واضح رہے کہ فیصل سیف کھوکھر مریم نواز کے ساتھ قافلے میں شریک ہیں اور شاہدرہ کے مقام پر انہوں نے کارکنان پر نوٹ نچھاور کیے۔ یاد رہے کہ مریم نواز کا قافلہ کچھ دیر کے لیے شاہدرہ میں رکا تھا جہاں مریم نواز نے کارکنان سے خطاب بھی کیا تھا۔







%d bloggers like this: