زمبابوے کے خلاف سیریز سے پہلے فخر زمان نے بڑا دعویٰ کر دیا؟قوم سے دعاؤں کی اپیل

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان کا کہنا ہے کہ زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوشش کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ زمبابوے کے خلاف سیریز میں وہ پوری کوشش کریں گے کہ کریز پر زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں اور لمبا سکور



کریں۔فخر زمان نے کہا کہ اگر آپ کا دن ہو تو کچھ بھی ممکن ہے، وہ یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ زمبابوے کے خلاف سیریز میں کوئی عالمی ریکارڈ بنائیں گے لیکن اگر آپ کا دن کو تو کچھ بھی ہوسکتا ہے،میں عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کروں گا۔







%d bloggers like this: