سابق امریکی صدر براک اوباما کی اپنی کتاب میں بھارت پر تنقید،بے حال ملک قرار دے دیا

سابق امریکی صدر براک اوباما کی اپنی کتاب میں بھارت پر تنقید،بے حال ملک قرار دے دیا

سابق امریکی صدر براک اوباما نے اپنے بچپن سے لیکر پہلے دور اقتدار کے اس دن تک جب ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن مارا گیا ایک کتاب لکھی ہے جس کا نام "اے پرامسڈ لینڈ” رکھا گیا ہے کئی سالوں میں لکھی گئی یہ کتاب 700 صفحات پر مشتمل ہے۔

سابق امریکی صدر اوباما نے بھارت میں مسلمان مخالف انتہا پسندی اور پاکستان دُشمنی کے بارے میں چند اہم حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے لکھا ہے کہ سابق بھارتی وزیراعظم کے ساتھ2008 میں ہونے والی ملاقات کے دوران انہیں احساس ہوا کہ بھارت میں بڑھتے ہوئے مسلمان مخالف جذبات نے ہندو قوم پرست بی جے پی کے اثر کو مضبوط کیا ہے جو کہ اس وقت بھارتی حکومت کی اپوزیشن جماعت تھی۔

انہوں نے اپنی کتاب کے صفحہ نمبر 600 اور 601 پر لکھا ہے کہ سابق بھارتی وزیراعظم کے اپنے بیان کے مطابق بھارت میں کسی غیر یقینی صورتحال میں مذہبی اور نسلی یکجہتی کے غلط استعمال سے فائدہ اُٹھانا بھارتی سیاست دانوں کے لیے کوئی مشکل کام نہیں۔

اوبامہ یہ بھی کہتے ہیں کہ جنونیت اور انتہا پسندی بھارتی معاشرے میں سرکاری اور نجی سطح پر بہت گہرائی تک سرایت کرچکی ہے اور پاکستان دُشمنی بھارت میں قومی یکجہتی اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ بھارتی اس بات پر فخر کرتے ہیں کہ ان کے ملک نے پاکستانی جوہری طاقت کا مقابلہ کرنے کے لیے ایٹمی ہتھیار تیار کیے لیکن انہیں اس بات کا قطعاََ ادراک نہیں کہ کسی بھی طرف سے ذرا سی غلطی پورے خطے کی تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔

انہوں نے مجموعی طور پر بھارتی معاشرے کی عکاسی کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بھارتی معاشرہ نسل اور قوم پرستی کے گرد مرکوز ہے، معاشی ترقی کے باوجود، بھارت ایک منتشر اور بے حال ملک ہے، جو بنیادی طور پر مذہب اور قوم پرستی میں بٹا ہوا ہے اور بدعنوان سیاسی عہدے داروں، تنگ نظر سرکاری افسروں اور سیاسی شعبدہ بازوں کی گرفت میں ہے۔

اوباما نے اپنی کتاب ار پرامسڈ لینڈ میں من موہن سنگھ کے وزیراعظم کے عہدے تک پہنچنے کی تعریف کی لیکن یہ بھی کہا کہ بھارت میں سکھ اقلیت کو اکثر نشانہ بنایا جا تا ہے۔ انتہا پسندی، جنونیت، بھوک، بدعنوانی، قومیت، نسلیت اور مذہبی عدم رواداری کے مسائل بھارت میں اس حد تک مضبوط ہو چکے ہیں کہ کوئی بھی جمہوری نظام اس کو مستقل طور پر جکڑ نہیں سکتا۔

The post سابق امریکی صدر براک اوباما کی اپنی کتاب میں بھارت پر تنقید،بے حال ملک قرار دے دیا appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: