سابق بھارتی آرمی چیف اور سبرامنیم سوامی کی پاکستان کو توڑنے کی گیدڑ بھبکیاں

سابق بھارتی آرمی چیف اور سبرامنیم سوامی کی پاکستان کو توڑنے کی گیدڑ بھبکیاں

سابق بھارتی آرمی چیف اور سبرامنیم سوامی کی پاکستان کو توڑنے کی گیدڑ بھبکیاں

ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر سابق بھارتی آرمی چیف اور سبرامنیم سوامی کی جانب سے پاکستان کو توڑنے کی کھلم کھلا دھمکیاں دی جانے لگیں، جس میں انہوں نے پاکستان کو اندرونی معاملات میں الجھانے اور اس کو توڑنے کے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

سابق بھارتی آرمی چیف کا ٹی وی پر ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر ہم پاکستان کی اندرونی  تحریکوں میں تیل پھینک دیتے ہیں جب وہ ہمارے ملک میں کررہے ہیں تو ہمیں یہ کرنے سے کس نے روکا ہے، جب ہم ایسا کریں گے تو پاکستانی فوج یقینی طور پر اپنے اندرونی معاملات کو دیکھے گی نہ کہ کشمیر میں کیا ہو رہا ہے یا سرحد پر کیا ہو رہا ہے۔

دوسری جانب سبرامنیم سوامی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے سندھی، بلوچی اور پختونوں کو گمراہ کرکے آپس میں لڑانا ہے اور ہم اسی حکمت عملی پر آگے بڑھتے ہوئے پاکستان کو توڑیں گے۔

اجیت دول کا  اپنی کبھی نہ پوری ہونے والی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان کے چار ٹکڑے کرنے کے لئے تیاری کرنی چاہیے، ہم نے بلوچستان کو پاکستان سے الگ کر کے بھارت کا حصہ قرار دینا ہے، اسی طرح سندھ اور خیبرپختونخوا کو بھی پاکستان سے الگ کر کے بھارت کا حصہ بنانا ہے۔

The post سابق بھارتی آرمی چیف اور سبرامنیم سوامی کی پاکستان کو توڑنے کی گیدڑ بھبکیاں appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: