سابق میئر سرگودھا کی گرفتاری پر احسن اقبال کی مذمت، شہباز گل کا جواب

سرگودھا کے سابق میئر ملک اسلم نوید کی گرفتاری کو سیاسی انتقام قرار دینے پر شہباز گل کا احسن اقبال کو جواب

سرگودھا کے سابق میئر ملک اسلم نوید کی گرفتاری پر سابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے ٹوئٹ کیا کہ وہ سابق میئر کی گرفتاری پر مذمت کرتے ہیں حالانکہ اس اتوار کے روز ان کے بیٹے کی شادی ہے، انہوں نے کہا کہ اس طرح سیاسی انتقام کا نشانہ بنا کر لیگی کارکنوں کی قوت ارادی کو توڑا نہیں جا سکتا۔

اس ٹویٹ کے جواب میں معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ آپکے نقش قدم پر چلتے ہوئے سابق مئیر سرگودھا اسلم نوید نے متعلقہ محکموں کے افسران کے ساتھ ملی بھگت کر کے خیابان نوید نامی غیر رجسٹرڈ ہاؤسنگ سوسائٹی بنا کر سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا۔ ان کو گرفتار کیا گیا اور محکمہ ریونیو اور تحصیل میونسپل اتھارٹی سرگودھا کے 7 سہولت کاروں پر بھی پرچہ درج کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک اسلم نوید پر کروڑوں روپے کی سرکاری زمین اپنی خیابان نوید ہاؤسنگ سکیم میں شامل کرنے کا الزام ہے ، ان کے خلاف اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کر رکھا ہے جس کی انکوائری جاری تھی، بعد از انکوائری ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بابر رحمان نے جوڈیشل کارروائی کے احکامات جاری کر دئیے۔

گزشتہ روز چھاپہ مار کر خیابان نوید کو سیل کر دیا گیا، ملک اسلم نوید کو گرفتار کر کے پوچھ گچھ کیلئے اینٹی کرپشن تھانہ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

The post سابق میئر سرگودھا کی گرفتاری پر احسن اقبال کی مذمت، شہباز گل کا جواب appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: