سابق وزیراعلی بلوچستان ثناء اللہ زہری نے پنجابیوں کیخلاف نازیبا کلمات کہہ ڈالے

سابق وزیراعلی بلوچستان ثناء اللہ زہری ن لیگ کو خیرباد کہتے ہوئے پنجابیوں کے خلاف نازیبا کلمات کہہ ڈالے

سابق وزیراعلی بلوچستان ثناء اللہ زہری نے عبدالقادربلوچ کے بعد مسلم لیگ ن کو خیرباد کہہ دیا، ثناء اللہ زہری نے کوئٹہ میں عبدالقادربلوچ کے ساتھ کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن سے ہمیشہ کے لئے تعلق ختم کرنے کا اعلان کیا۔

سابق وزیراعلی بلوچستان ثناء اللہ زہری نے مسلم لیگ نواز گو خیرباد کہتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف سے بے وفائی کا شکوہ کرتے ہوئے پنجابیوں کے خلاف نازیبا کلمات کہہ دیے۔

ثنا اللہ زہری  کا کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگیوں کو مخاطب کرتے ہوئےکہنا تھا کہ بلوچستان کی عوام عزت مانگتی ہے، بلوچستان کی عوام جی ٹی روڈ کی "چوڑے”، "چماڑوں” کی طرح نہیں ہے جن کو ٹکٹ کا لالچ ہوگا اور ان سے جو چاہے مرضی کروا لو، یہ بلوچستان ہے پنجاب نہیں۔

ثناء اللہ زہری نے لیگی رہنماؤں کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام لیگیوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ اب بلوچستان سے ن لیگ کے ٹکٹ پر کوئی ایک بھی سیٹ جیت کر دکھائے۔

The post سابق وزیراعلی بلوچستان ثناء اللہ زہری نے پنجابیوں کیخلاف نازیبا کلمات کہہ ڈالے appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: