سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخارمحمد چوہدری کی اہلیہ سے انکم ٹیکس کی مد میں ایف بی آر کی لاکھوں کی ریکوری

کوئٹہ(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)بلوچستان نے سابق چیف جسٹس پاکستان افتخارمحمد چوہدری کی اہلیہ سے انکم ٹیکس کی مد میں 15 لاکھ کی ریکوری کرلی، بینک اکائونٹس اٹیچ کردئے،ذمہ دار ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس بلوچستان نے کاروائی کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس پاکستان افتخارمحمد چوہدری کی اہلیہ سے15 لاکھ سے زائد کا انکم ٹیکس ریکورکرتے ہوئے تمام بینک اکائونٹس اٹیچ کردئے ہیں ڈپٹی کمشنر انکم ٹیکس بلوچستان طلحہ مسعود کی جانب سے سابق چیف جسٹس پاکستان کی اہلیہ کو انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی سیکشن 140)1)کے تحت نوٹس جاری کیا گیا جس کے مطابق ان سے

سال 2015 کے واجب الادا ٹیکس کی ریکوری کا مطالبہ کیا گیا اور بعدازاں اکائونٹس اٹیچ کرکہ ٹیکس ریکوری کرلی۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: