ساری زندگی گھر داماد بن کر گزارنے والے کیپٹن صفدر کا افسوسناک انجام ۔۔۔ چند دنوں میں کیا سے کیا ہو گئے ؟ اس خبر میں جانیے

کراچی(ویب ڈیسک)وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچودھری نے کہا ہے کہ کیپٹن(ر) صفدر کا دماغ ویسے ہی چھوٹے بچوں کی طرح ہے ۔لیگی رہنماؤں کو مزار قائد پر کی گئی حرکت پر معافی مانگنی چاہیے۔



نجی چینل دنیا نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرفوادچودھری نے مزار قائد پر لیگی رہنماﺅں کے نعرے مارنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حرکت کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، ان لوگوں کو اپنے کیے پر معافی مانگنی چاہیے، کیپٹن صفدرکا دماغ ویسے بھی بچوں والا ہے۔ ان لوگوں نے احترام کے تقاضے پورے نہیںکیے، ان لوگوں کے خلا ف کیا ایکشن لینا چاہیے یہ تو بنیادی چیزیں ہیں، والدین کی تربیت ہوتی ہے ، اب ہم ان کو کیاتمیز سکھا سکتے ہیں۔ اب کم از کم ان کو اس حرکت پر معافی مانگنی چاہیے







%d bloggers like this: