سال 2020میں پاکستان میں سائبر کرائمز کی شرح میں 5گنا اضافہ

پاکستان میں جیسے جیسے ٹیکنالوجی جدید ہوتی جارہی ہے، اسی طرح ٹیکنالوجی کا غلط استعمال کرکے سائبر کرائم کی وارداتیں بھی بڑھ رہی ہیں،ملک میں سائبر کرائم بڑھنے لگے، گزشتہ سال بھی پانچ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سائبرکرائم ونگ نے سال 2020کو سائبر کرائم سے متعلق مشکل ترین سال قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سال ملک بھر میں سائبرکرائم کی شرح میں 5گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،سائبرکرائم ونگ نے2020کی رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں سائبرکرائم کی شرح میں اضافے کے ساتھ ہی سائبرکرائم کی 94ہزار227 شکایت موصول ہوئیں، جس میں خواتین کوبدنام کرنے، جنسی ہراسگی سے متعلق، چائلڈپورنوگرافی،مالی دھوکادہی کے حوالے سے شکایات شامل ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے بتایا کہ گزشتہ سال مجموعی طور پر ایک لاکھ شکایات موصول ہوئی، جس میں سے 9037 کا ازالہ کیا گیا اور چائلڈ پورنوگرافی کے خلاف 24 مقدمات درج کر کے 26ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق چائلڈ پورنوگرافی کے خلاف خصوصی سیل تشکیل دیدیا گیا ہے جبکہ انٹرنیٹ فراڈ اور دیگر سائبر کرائم وارداتوں پر بھی تیزی سے کاروائی جارہی ہے

شکایات کے فوری ازالے کیلئےخصوصی حکمت عملی اختیار کر لی گئی ہے اور بچوں کےاستحصال کےخلاف خصوصی ونگ نے کام شروع کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 22گینگز کے 661ملزمان کوگرفتارکرکے 2لاکھ الیکٹرونکس آلات برآمدکئے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کےنام پردھوکادینےوالے22ملزمان کو گرفتار کر کے 40لاکھ روپے برآمد کئے گئے۔

The post سال 2020میں پاکستان میں سائبر کرائمز کی شرح میں 5گنا اضافہ appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: